30 مئی 2015 - 08:22
سامرا میں داعش کے نوے افراد گرفتار

عراق کی عوامی فورس نے جنوبی عراق کے شہر سامرا میں داعش کے نوے افراد کو گرفتار کرلیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی فورس نے جنوبی عراق کے شہر سامرا میں داعش کے نوے افراد کو گرفتار کرلیا-
ذرائع کے مطابق عراق کی عوامی فورس نے جنوبی عراق کے شہر سامرا میں داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اس دہشت گرد گروہ کے نوے افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پانچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا- دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ نے دارالحکومت بغداد میں اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراق کی عوامی فورس حشد العربی کے خلاف بعض عرب ٹی وی چینلوں کی یلغار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲